گوہاٹی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسام کے وزیر صحت ہیمنت شرما نے آج بتایا کہ بار پیٹا ضلع کے فخر الدین علی احمد میڈیکل کالج کے ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم پانچ نوزائیدہ بچوں کی موت ہوئی۔شرما نے کہا بچے کی موت سنگین بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے نہ کہ نگہداشت میں تساہلی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بچوں کو بچانے کی اپنی کوشش کی اور ہسپتال میں وافر مقدار میں دوائیاں بھی موجو د تھیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہوں نے واضح طور پر کہا مرض کی سنگینی کی وجہ سے موت ہوئی جب کہ ہر ممکن طریقہ سے دیکھ بھال کے بعد بچوں کو بچایا نہیں جا سکتا تھا تاحال وزیر صحت نے تفتیش کی بھی ہدایت کی ہے ۔ دریں اثنا تعلیم و صحت محکمہ کے سینئر افسر یونیسیف کے مشیروں کے ساتھ اموات کا آڈٹ کرنے پہنچ چکے ہیں ۔